ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان وزیرخارجہ کی بریفنگ میں خواتین صحافیوں کی عدم شمولیت پر مودی حکومت پر تنقید

نئی دہلی: افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر بھارت میں سیاسی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے خواتین کی توہین قرار دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابری کا حق حاصل ہے، لیکن اس واقعے نے بھارتی خواتین کو یہ پیغام دیا کہ مودی حکومت ان کے حق میں آواز اٹھانے میں انتہائی کمزور ہے۔

کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے سوال اٹھایا کہ مودی سرکار اس واقعے پر اپنی پوزیشن واضح کرے — بھارت کی قابل ترین خواتین کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔

سینئر رہنما پی چدمبرم نے مرد صحافیوں پر زور دیا کہ انہیں اس موقع پر احتجاجاً واک آؤٹ کرنا چاہیے تھا، جب کہ رکن پارلیمنٹ ماہوا موئترا نے کہا کہ اس اقدام نے ہر بھارتی خاتون کی توہین کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ نے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان وزیرِ خارجہ کی پریس کانفرنس سے اس کا کوئی تعلق نہیں، کیونکہ اس تقریب کے دعوت نامے افغانستان کے ممبئی میں موجود قونصل جنرل نے جاری کیے تھے جو وزیرِ خارجہ کی دہلی آمد کے موقع پر وہاں موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں