پشاور: علی محمد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی آباد کاری موجودہ دور میں ہوئی، شہباز دور کے پہلے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس پبلک کیے جائیں جس میں مذاکرات کا فیصلہ ہوا، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “آبادکاری اگر ہوئی ہے تو موجودہ حکومت کے دور میں ہوئی، عمران خان کی 2021 کی میٹنگ کے منٹس پبلک کیے جائیں جس میں اس پر بات ہوئی مگر وزارءکی مخالف کے باعث فیصلہ نہ ہو سکا۔
شہباز شریف کے پہلے دور کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے منٹس بھی پبلک کیے جائیں جسے میں مذاکرات کا فیصلہ ہوا، جس کا زکر رانا ثنا اللہ نے اپنی 7 جولائی 2022 کی اپنی سوشل میڈیا ایکس ( سابقہ ٹویٹر) کی پوسٹ (ٹویٹ) میں بھی بطور وفاقی وزیرداخلہ کیا تھا، تاکہ عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے کہ اصل حقیقت کیا ہے اور محترم ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی صحیح حقائق کا ادراک ہوسکے۔
اتنی تو ہمت اور اخلاقی جرات انسان میں ہونی چاہیے کہ اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کو اپنا سکے۔ کزب بیانی کرکے دوسروں کے سر نہ تھوپے۔
ہمت دکھائیں حوصلہ دکھائیں، اپنے کیے ہوئے فیصلے کو اون کرنے کا جگرا پیدا کریں۔
جبکہ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے بھی اہم اور تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اہم انکشافات کے ساتھ ساتھ سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔