ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور، وجہ کیا بنی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ زیر غور ہے۔ ان کے مطابق چین نے جان بوجھ کر امریکی سویابین کی خریداری روکی، جو کہ معیشت دشمن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے اس رویے کی وجہ سے امریکی کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور اب چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے لیے آسانی سے کوکنگ آئل تیار کر سکتا ہے، ہمیں اس کے لیے چین پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں