ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں عسکری قیادت کی شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے ارکان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی قومی و داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے، جب کہ سرحدی چیلنجز، امن و امان اور حالیہ دہشت گردانہ واقعات سے متعلق سیکورٹی اداروں کی بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دنوں میں افغانستان کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خوارج کے حملوں کے پس منظر میں یہ اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں افغان طالبان کی جانب سے جارحانہ رویے، سرحدی خلاف ورزیوں اور پاکستان کے اندر دہشت گردی میں افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مزید تیز کرنے اور انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی کو ازسرِنو مؤثر بنانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ کے علاوہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں