ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ کے پی نے نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے ملنے سے انکار کردیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا۔

شرکا کے مطابق پشاور میں نہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ ہی پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے ورکشاپ کے شرکا سے ملنے آیا، جبکہ شرکا کو کھانے کے بجائے پیکٹس تھما دیے گئے۔

اس صورتحال پر سینیئر وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے، روایات کے مطابق کھانا بھی پیش کریں گے۔”

سردار عبدالرحمان کھیتران نے مزید کہا کہ “آج ہمیں بہت دکھ ہوا ہے، آرمی چیف نے تو پاکستان بھر سے آئے شرکا کے لیے 5 گھنٹے نکالے، وزیراعلیٰ کےپی اتنے مصروف کیسے ہوسکتے ہیں؟”

انہوں نے اعلان کیا کہ “ہم بطور احتجاج یہ پیکٹ والا کھانا نہیں کھائیں گے، ہم آپ کیلئے دسترخوان سجائیں گے، عزت بھی دیں گے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں