ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب اونٹوں پر سواری جاری رکھے، ا سرائیلی وزیر خزانہ سموٹریج کا طنز

 تل ابیب:۔ اسرائیلی انتہاپسند وزیر خزانہ سموٹریج نے امریکی صدر ٹرمپ کا مشورہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی معمول کے معاہدے پر راضی نہیں ہوگا، اگر اس کا مطلب فلسطینی ریاست کا قیام ہو۔ یہودی وزیر نے سعودی عرب پر فلسطینی ریاست کے مطالبے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست شرط ہے تو اونٹوں پر سواری جاری رکھیں۔

اسرائیلی انتہا پسند وزیرخزانہ نے کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی ریاست کے بدلے نارملائزیشن قبول نہیں اگر تعلقات قائم کرنے کے لیے فلسطینی ریاست شرط ہے تو بہت شکریہ! اونٹوں پر سواری جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی معیشت، معاشرت اور ریاست کی ترقی جاری رکھیں گے اور ان عظیم چیزوں کو کریں گے جو ہم جانتے ہیں کہ کیسے کرنی ہیں۔

قبل ازیں فاکس بزنس نیٹ ورک کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ سعودی عرب بھی جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا، چاہتا ہوں سعودی عرب معاہدے میں شامل ہو، سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا تو سب شامل ہوں گے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارہ اسرائیل میں غیر قانونی طور پر ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 سعودی عرب نے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی آباد کاری اور توسیع پسندانہ عزائم کو مسترد کرتا ہے، قطر نے بھی اس اقدام کو فلسطینیوں کے حقوق سلب کونے کی کوشش قرار دیا، اور کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اسرائیل کو توسیع پسندانہ منصوبہ سے روکے۔

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں