ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ میں افسوسناک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرک کی تیز رفتاری سانحے کی بڑی وجہ بنی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں