ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان اپنی بہو کو کون سا خاص تحفہ دینے والی ہیں؟ جواب نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی "دعائے خیر” کا جوڑا مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، جو اُن کی والدہ کی خواہش پر گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی۔

اداکارہ کے مطابق، "دعائے خیر کی تقریب میرے لیے بہت خاص تھی۔ میرا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا۔ میں نے اس کے ساتھ ہلکا میک اپ، پھولوں کے گہنے اور چوٹی باندھی تھی۔”

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے مزید کہا، "یہ جوڑا میرے دل کے بہت قریب ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ جب میرا بیٹا شادی کرے تو یہ جوڑا میں اپنی بہو کو دوں، تاکہ وہ جانے کہ اس لباس میں کتنی محبت اور جذبات شامل ہیں۔”

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ پہلی شادی سے اُن کا ایک بیٹا اذلان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں