چنئی:بھارت کے فلمی طرز کے معاشرے میں قتل و غارت معمول بنتی جارہی ہے،تازہ واقعے میں نوعمر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔
تمل ناڈو کے کلاکوریچی میں پولیس نے ایک 14 سالہ لڑکے کو اس کی ماں کی پراسرار موت کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے، جو ایک کھیت میں مردہ پائی گئی تھی۔ پولیس نے جائے وقوع سے ملنے والے شرٹ کے بٹن کی بنیاد پر قاتل کی شناخت کی۔
اطلاعات کے مطابق مہیشوری دیوالی پر اپنے مویشیوں کے لیے گھاس کاٹنے کھیتوں میں گئی تھی۔ کافی دیر تک گھر واپس نہ آنے پر اس کے شوہر اور رشتہ داروں نے اس کی تلاش کی۔ تلاشی کے دوران پنیرسیلوم کے کھیت میں مہیشوری کی لاش ملنے سے وہ حیران رہ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ترناوالور پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور مہیشوری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ولوپورم کے منڈیمپکم کے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مہیشوری کو قتل کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گہرائی سے تفتیش شروع کر دی۔
کیس میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب مہیشوری کی لاش کے قریب سے شرٹ کا بٹن ملا۔ پولیس تفتیش میں معلوم ہوا کہ بٹن دوسرے بیٹے کی قمیض کا تھا۔ مزید پوچھ گچھ پر 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
اپنے بیان میں لڑکے کا کہنا تھا کہ “مجھے پڑھائی میں زیادہ دلچسپی نہیں تھی، لیکن میں روزانہ اسکول جاتا تھا۔ گھر آنے کے بعد میں نے پڑھائی نہیں کی، بلکہ دوستوں کے ساتھ کھیلنے، گھومنے پھرنے اور ٹی وی دیکھنے میں گزارا، میری والدہ کو میرا ٹی وی دیکھنا پسند نہیں تھا اور اس پر مجھے مسلسل ڈانٹتی تھیں۔”
لڑکے نے مزید بتایا کہ 20 تاریخ کو دیوالی کے موقع پر دوپہر کو میرے والدین میں جھگڑا ہوا، غصے میں آکر میری ماں نے مجھے تھپڑ مارا اور پڑھائی نہ کرنے اور گھومنے پھرنے پر ڈانٹا، اس سے مجھے بہت غصہ آیا۔
بعد میں وہ مویشیوں کے لیے گھاس کاٹنے کے لیے قریبی کھیت میں گئی اور میں اس کے پیچھے گیا۔ وہاں میں نے اس سے پوچھا، ‘تم ہمیشہ مجھے کیوں ڈانٹتی ہوں ؟ اس نے میرے گال پر زور سے تھپڑ مارا۔
پولیس کے مطابق لڑکے نے بتایا کہ میں نے غصے میں آکر اسے نیچے دھکیل دیا، اس کی گردن کو پنے پیر سے دبا دیا، جب وہ نہ مری تو میں نے اس کا منگل سوتر سے گلا گھونٹ دیا اور چند ہی لمحوں میں اس کی موت ہوگئی، اس کے بعد میں نے ایسا کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اور گھر واپس آگیا۔
جب میری والدہ کافی دیر تک واپس نہ آئیں تو میرے والد اور رشتہ داروں نے اس کی تلاش کی او ر پولیس کو اطلاع دی۔