ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاسمیٹک سرجری سے چہرے کا کیا حال ہوسکتا ہے، مشہور ماڈل نے تصویر شیئر کردی

برطانوی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیٹی پرائس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی پیشانی پر نمایاں تبدیلی ’ہَمپس‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیٹی پرائس کے مطابق یہ دانے نما نشانات حالیہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ ماڈل نے بتایا کہ یہ نشانات انجیکشن کے متعدد پوائنٹس کی وجہ سے بنے، جو یا تو انجیکشن لگانے کے طریقہ کار یا استعمال شدہ مواد کے ردِعمل کے باعث ہوسکتے ہیں۔

Katie Price shared several concerning lumps that had appeared on her forehead after she underwent her latest cosmetic 'tweakment' procedure

کیٹی پرائس اس وقت اپنی صحت اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ یاد رہے کہ ماڈل ان دنوں وزن میں کمی، متعدد بلڈ ٹیسٹ، خون کی روانی کی مشکلات اور لاکھوں ڈالرز کی ’فیس لفٹ سرجری‘ کے باعث بھی خبروں میں رہ چکی ہیں۔

But at the weekend, she worried fans when she took to her Snapchat to reveal a slew of 'humps' had appeared on her forehead, after getting Botox

انسٹاگرام پر 2.7 ملین فالورز رکھنے والی کیٹی پرائس نے اپنی پوسٹ میں علاج سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ ماڈل کی اس پوسٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ مداحوں نے ان کی صحت پر تشویش ظاہر کی، جبکہ دیگر نے بار بار کاسمیٹک کروانے کے خطرات پر سوال اٹھائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں