ریاض: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی جبکہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرپاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے
پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچے، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔