ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے: کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس

اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے  لئے ہمہ وقت تیارہے۔

نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زوردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی اہمیت اُجاگر کی۔ بحریہ علاقائی امن،استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ سمندری خطے میں روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمنٹے کیلئے تیار رہنے پر زور دیا اور کہا کہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنا ہوگی، پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں،جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ فورم میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا ، فورم میں قومی سلامتی کے اہداف سے ہم آہنگ بحری حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں