ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ کراچی ایک بار پھر اپنی گمشدہ روشنیوں اور پرانی عظمت کو واپس حاصل کرے، کیونکہ یہ شہر کبھی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہوا کرتا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں تعلیم حاصل کی، اور اس موقع پر انہوں نے باوانی فیملی کی تعلیم کے فروغ میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، کل یہی بچے ملک کی قیادت سنبھال سکتے ہیں، اس لیے انہیں معیاری تعلیم اور جدید علوم کی طرف راغب کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں ترقی کی دوڑ لیبارٹریوں اور تحقیق کے میدان میں لڑی جا رہی ہے۔ ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت لانی ہوگی تاکہ دنیا کے ساتھ قدم ملا سکیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ او لیول اور اے لیول کے بڑھتے رجحان نے قومی تعلیمی نظام کی جڑوں کو کمزور کیا ہے، ہمیں اپنی بنیادوں کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ایک مضبوط، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ پاکستان تشکیل دیا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں