ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھوٹکی میں مارے گئے 8 ڈاکوؤں میں مشہور مجرم کی موجودگی کا انکشاف

گھوٹکی کے علاقے رونتی کچہ میں ہونے والے بھرپور آپریشن کے دوران مارے گئے 8 مطلوب ڈاکوؤں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ اور پنجاب کے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھے اور اس آپریشن میں 20 سے زائد انعام یافتہ ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن میں رینجرز اور وفاقی سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مکمل معاونت حاصل تھی۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ اس آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک ہوئے اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سوبوعرف گونو شر 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، اکبرعرف اکبری شر 2 پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 17 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث تھا، جبکہ شاہنواز عرف شاہوکوش 12 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا اور اس پر 50 لاکھ روپے انعام تھا۔

مزید برآں، جاگن عرف ودیوکوش 5 پولیس افسران کے قتل میں مطلوب تھا، غلام عرف جانب شر 21 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا، نذیر شر 8 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، غشو عرف گل شیر 3 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، اور قربان شر کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں