ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: کچہری پارکنگ میں خودکش دھماکے سے 12 افراد شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد: جی الیون سیکٹر میں کچہری کے پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی میں سلینڈر دھماکے سے ہولناک واقعہ پیش آیا۔ زرایع کے مطابق منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریبی گاڑیاں بھی اس کی لپیٹ میں آ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جس کے باعث 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت کچہری کے ایریا میں لوگوں کی آمد و رفت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے سائلین بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ سلینڈر پھٹنے کے سبب پیش آیا، تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ دھماکے کے اصل اسباب معلوم کیے جا سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں