ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع کے پروگرام کیخلاف احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر تشدد

نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی میں سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ کے پروگرام کے خلاف فلسطین کے حامی مظاہرین پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا، امریکا کے شہر لیونگسٹن  میں درجنوں مظاہرین ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر جمع ہوئے جہاں یوآف گیلنٹ کو خطاب کے لیے بلایا گیا تھا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے اور کفیہ اوڑھے ہوئے نعرے لگا رہے تھے، انہوں نے بینرز تھام رکھے تھے جن پر لکھا تھا، بچوں کی حفاظت کرو، گیلنٹ کو گرفتار کرو  اور گیلنٹ نسل کشی کا مجرم ہے، احتجاجی مظاہرین نے  فری فلسطین  کے نعرے بھی لگائے اور گیلنٹ کو غزہ میں عام شہریوں کے قتلِ عام کا ذمہ دار قرار دیا۔

جب مظاہرین نے عبادت گاہ کے داخلی راستے کو بند کیا تو پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی شروع کی،  اس دوران پولیس اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو زمین پر گرا کر گرفتار کیا،  عینی شاہدین کے مطابق پولیس کا رویہ انتہائی سخت تھا اور بعض مظاہرین کو گھسیٹ کر گاڑیوں میں بٹھایا گیا۔

خیال رہےکہ  یوآف گیلنٹ نے 2022 سے 2024 تک اسرائیل کے وزیرِ دفاع کے طور پر خدمات انجام دیں۔ گزشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو اور یوآف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور مظالم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

واضح  رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 69 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ عالمی برادری کی خاموشی بدستور برقرار ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں