(فائل فوٹو)
اسلام آباد:۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے ملک کی مجموعی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے زور دیا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے، یہاں تک کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزرا سید محسن رضا نقوی، خالد حسین مگسی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ اور عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔