ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے اماراتی ساحل کے قریب آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب نے اس قبضے کی تصدیق تو کر دی ہے، تاہم اس کے پیچھے موجود ٹھوس وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا آئل ٹینکر سنگاپور کی جانب روانہ تھا اور اس میں پیٹروکیمیکل سامان موجود تھا۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا، لیکن انہوں نے کارگو کی نوعیت یا دیگر تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم نے تصدیق کی ہے کہ یہ ٹینکر مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے تلے چل رہا تھا اور متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔ تاہم جہاز کے سفر کے دوران اچانک اپنا رخ ایران کی جانب موڑنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔

جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اور یہ بھی واضح نہیں کہ ٹینکر پر کتنے افراد سوار تھے۔ اس واقعے نے عالمی بحری نقل و حمل اور مشرق وسطیٰ کے سمندری راستوں میں کشیدگی کی نئی صورتحال پیدا کر دی ہے، جبکہ بین الاقوامی میڈیا اور سیکیورٹی ماہرین اس معاملے پر گہرائی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں