سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ کچھ افراد کو زخمی حالت میں بھی بچا لیا گیا تھا جہاں اب بھی متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔