ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔

پی ٹی اے سے  لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔ صارفین بھی اب رجسٹریشن، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ یہ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں