ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

5 بڑی ادویات ساز کمپنیاں پاکستان سے چلی گئیں

اسلام آباد: حکومت کی بیڈ گورننس،معاش کی دگرگوں صورتحال کے باعث مختلف ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے کاروبار سمیٹ رہی ہیں،حال ہی میں 5 بڑی ادویات بنانے والی کمپنیاں اپنا کاروبار بند کرکے پاکستان سے چلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سالوں کے عرصہ کے دوران ملک سے 5 بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں اپنے مقامی آپریشنز ختم کرکے ملک سے جاچکی ہیں۔

 یہ انکشاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تازہ رپورٹ میں کیا گیا جہاں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے اسمبلی کو بتایا کہ Bayer، ICI Pakistan، Sanofi-Aventis، Pfizer اور Novartis نے پاکستان میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس فروخت کر دیے ہیں جنہیں اب مقامی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں مکمل بندش کے باعث نہیں بلکہ ایک ا سٹریٹجک کاروباری فیصلے کے تحت پاکستان سے نکلی ہیں۔

 تمام فیکٹریاں نئے مالکان کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ضروری ادویات کی فراہمی متاثر نہ ہو، Bayer کی لاہور میں موجود فیکٹری، ICI Pakistan کے مختلف شہروں میں آپریشنز بند ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ Sanofi کا کورنگی کراچی میں صنعتی یونٹ، Pfizer کا SITE کراچی میں پلانٹ، Novartis کا ویسٹ وہارف کراچی میں یونٹ چلانے والی یہ کمپنیاں پاکستان سے نکل چکی ہیں۔

 یہ تمام مینوفیکچرنگ یونٹس مقامی کمپنیوں کے حوالے ہو چکے ہیں، تاہم فارما کمپنیوں کے ملک سے نکلنے کی وجوہات کی تفصیلات قومی اسمبلی کو فراہم نہیں کی گئیں۔

قبل ازیں پاکستان سے ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا سمیت کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپناکاروبار سمیٹ کر جاچکی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں