ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد اورکابل کے درمیان ثالثی کےلئے ایران کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں:پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہےکہ ایران ایک برادر دوست ملک ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ہم ایران کے کسی بھی ثالثی کردار سے گریز نہیں کریں گے، ثالثی ہمیشہ قابلِ قبول ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے پُرامن حل کے حق میں رہا ہے اور ہم اپنے برادر ملک ایران کی ثالثی کی پیشکش کی قدر کرتے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے۔ عام طور پر ثالثی اس ملک یا فریق کو ناگوار گزرتی ہے جس کا قانونی یا سیاسی کیس کمزور ہو، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے، لہٰذا ظاہر ہے ہم ثالثی سے گریز نہیں کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں