ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ججز ٹرانسفر کیس؛ ہائیکورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل کی سماعت کو چیلنج کردیا



اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے ’ججز ٹرانسفر کیس‘ کے سلسلے میں انٹرا کورٹ اپیل کی وفاقی عدالت میں سماعت کو چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کو 27 ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے آئینی عدالت منتقل کردیا گیا ہے۔ 27  ویں آئینی ترمیم آئین کے بر خلاف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقننہ ایگزیکٹو اور عدلیہ دونوں 1973ء  کے آئین کے تحت قائم کی گئیں۔ یہ آئین کے تحت 3 ستون ہیں۔ آئین میں اختیارات کی تقسیم اور حدود واضح ہیں۔ آئین میں ترمیم کا اختیار عدلیہ کو ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے اختیارات کی تقسیم پر واضح ہیں۔

دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت  نے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کازلسٹ جاری  کردی ہے، جس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں لارجر بینچ 24 نومبر کو ساڑھے 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں  جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان، جسٹس ارشد حسین شاہ  شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز کا تبادلہ درست قرار دیا تھا، جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ 5 ججز نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں