ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوابی میں کار ٹرالرسے ٹکراگئی: 4افراد جاں بحق،5زخمی

صوابی: صوابی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق پشاور سے اسلام جانے والی کار کو حادثہ موٹروے ایم ون  پر پیش آیا ۔گاڑی میں 9 افراد سوار تھے۔ جس میں سے ایک مرد، ایک خاتون اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ۔

موٹروے پولیس کے مطابق کار کے ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث گاڑی بے قابو ہوئی اور سامنے چلتے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا، ٹکر لگتے ہی کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور گاڑی میں پھنسے شدید زخمی افراد کو نکال  کر باچا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں