ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سردیوں کا آغاز؛ کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے، اور اسی سلسلے میں محکمہ موسمیات نے کراچی کے آئندہ تین روز کے موسم کی پیش گوئی جاری کی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں اگلے تین دن تک موسم خشک اور راتیں خنک رہیں گی، جبکہ جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ تر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلتی رہیں گی، جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں