ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ؛3اہلکار شہید

ہنگو: ہنگو کے علاقے شاہو روڈ قاضی تالاب میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایل ایچ سی وحید شاہ، کانسٹیبل عبدالصمد سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دو سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کی ٹیم اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ حملہ اچانک ہوا، تاہم اہلکاروں نے بھرپور مزاحمت کی اور دہشتگردوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہعلاقے میں اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ اطراف کی سڑکیں بند کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں