ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو اے ای میں دسمبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری

ابوظہبی: یو اے ای کے فیول پرائس کمیٹی نے دسمبر 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اعلان کر دی ہیں، جن میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں اضافہ شامل ہے۔

عالمی میڈیا رپوٹس کے مطابق Super 98 پٹرول کی قیمت اب 2.70 درہم فی لیٹر ہوگی، نومبر میں یہ 2.63 درہم فی لیٹر تھی۔ Special 95 پٹرول کی قیمت بھی بڑھ کر 2.58 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے، نومبر میں یہ 2.51 درہم فی لیٹر تھی۔

کم قیمت والے کیٹگری کے تحت E-Plus پٹرول کی قیمت 2.51 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، نومبر میں یہ 2.44 درہم فی لیٹر تھی،  اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2.85 درہم فی لیٹر دستیاب ہوگا، نومبر کی 2.67 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں۔

کمیٹی نے بتایا کہ یہ قیمتیں عالمی تیل کی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی حالات کے مطابق طے کی گئی ہیں اور ہر ماہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جائیں گی تاکہ صارفین کو درست ریٹس مہیا کیے جا سکیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں