ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ گلشن اقبال میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد



کراچی:

گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

بعدازاں، ملنے والے انسانی دھڑ کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او محمد نعیم راجپوت کا کہنا تھا کہ انسانی دھڑ کوئی نامعلوم ملزم یا ملزمان پھینک کر فرار ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ انسانی دھڑ پھینکنے والے کا معلوم ہو سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں