ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین کے منصوبے پر بیلجیم کے سخت تحفظات

برسلز: بیلجیم کے وزیرِ خارجہ ماکسیم پریوو نے ایک بار پھر یورپی یونین کے اس منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے تحت منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کو یوکرین کے لیے قرض کی صورت میں استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بیلجیم کے وزیرِ خارجہ  نے کہا کہ بیلجیم کے خدشات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور منصوبہ قانونی و مالی طور پر غیر تسلی بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، کمیشن آج جو مسودہ پیش کرنے جا رہا ہے وہ ہمارے تحفظات کو کسی قابلِ قبول انداز میں حل نہیں کرتا،  بیلجیم نے پہلے دن سے اس طریقہ کار کو بدترین آپشن قرار دیا تھا کیونکہ اس میں بڑے خطرات پوشیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قابلِ قبول نہیں کہ دوسروں کی خاطر یہ رقم استعمال کی جائے اور خطرات ہمیں اکیلے بھگتنے پڑیں، وزیرِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اس تجویز کے نتیجے میں بیلجیم کو لاحق تمام خطرات کی مکمل ضمانت دی جائے۔

یوروکلئیر اور بیلجیم کے نیشنل بینک نے بھی علیحدہ خطوط میں یورپی یونین کو منصوبے کے قانونی اور مالی خطرات سے آگاہ کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں