ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث میکسیکو کے افراد کے ویزے منسوخ کر دیے

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہےکہ  امریکا نے میکسیکو میں کچھ افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جو جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں مدد کر رہے تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ کارروائی میکسیکو کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے اعلیٰ افسران پر کی گئی ہے، جنہوں نے ایسے لوگوں کو سفر کی سہولیات فراہم کیں جو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونا چاہتے تھے۔

تحقیقات کے مطابق یہ افراد کیریبین اور دیگر علاقوں سے بچوں سمیت لوگوں کو وسطی امریکا کے مقامات تک لے جاتے تھے، جہاں سے وہ بعد میں امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ ویزے منسوخ کرنے کے علاوہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہ افراد امریکہ نہ آ سکیں اور واضح کیا کہ امریکا اپنی سرحدوں اور قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جو لوگ غیر قانونی امیگریشن سے فائدہ اٹھائیں گے، انہیں قانونی سزا بھگتنی پڑے گی اور سمگلنگ نیٹ ورکس کو سختی سے نشانہ بنایا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں