ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ سے متعلق جاری منصوبوں، مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومرو بھی موجود تھے۔

اے ڈی بی کے وفد نے نہ صرف موجودہ منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا بلکہ مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور شہری موبلٹی کے مزید منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ملک میں پہلی بار بایو گیس پر چلنے والی جدید اور ماحول دوست بسیں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بسیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گی اور ہر بس میں جدید آئی ٹی سسٹم (ITS) نصب کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں