اسلام آباد؛ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے اراکین نے خان کو رہا کروکے نعرے لگادیئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور عمران خان کے تصویر والے پوسٹر ہاتھ میں لے کر خان کو رہاکروکے نعرے لگائے۔
پی ٹی آئی کے ارکین اسمبلی نے ایوان میں لگائے گئے نعروں میں کہناتھا کہ کون بچائے کا پاکستان عمرن خان عمران خان ،حق کی پہچان عمران خان عمران خان، پاکستان کی جان عمران خان عمران خا ن کے نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی ہال میں چکرلگایا۔