ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی، مصدق ملک کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فون کے ذریعے کہا تھا کہ وہ انہیں ووٹ دے دیں تاکہ پی ٹی آئی حکومت بنا سکے، خورشید شاہ نے واضح طور پر پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ وہ اپنے زیر نگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر نتائج دیکھ لیں،  پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ پیشکش صرف خورشید شاہ کے ذریعے نہیں بلکہ ندیم افضل چن کے ذریعے بھی دی گئی، جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی بلامشروط طور پر پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی تاکہ حکومت بن سکے ، پی ٹی آئی نے اس پیشکش کو بھی قبول نہیں کیا۔

مصدق ملک نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت چلانے کی خواہش نہیں رکھتی تو اس کا مقصد کیا ہے، بعض لوگ عوام کو بے اختیار سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں سیاسی جماعتیں حکومت چلانے میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت بنانے اور چلانے سے انکار، ملکی سیاسی منظرنامے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے اور اس سے عوام کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی کی پیشکش واضح اور بلامشروط تھی، لیکن پی ٹی آئی نے اسے رد کر کے اپنی سیاسی حکمت عملی میں شفافیت نہیں دکھائی، جس سے سیاسی تجزیہ کاروں اور عوام میں سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں