ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا



اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔ 
 
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ بطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔

 پارلیمانی کمیٹی کے لئے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مشال اعظم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں