ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیمبلنگ ایپ، سائبر کرائم کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔

انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں