ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان پہنچ گئے، اشک آباد میں پُرتپاک استقبال

اشک آباد: وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں اشک آباد میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان کا اشک آباد پہنچنے پر ترکمان کابینہ کے نائب چیئرمین محمد خان نے ان کا استقبال کیا، شہباز شریف میزبان صدر سے ملاقات کریں گے جبکہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان کے دورے میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری ، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورطلحہ برکی بھی وفد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم اہم فورم میں شرکت کریں گے، فورم بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد اور عالمی دن برائے غیرجانبداری کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے، ترکمانستان کی تیس سال کی مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ بھی منائی جارہی ہے، فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں