بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف شکایت درج کروائی۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اس واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی عوامی عہدیدار کی جانب سے خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر حملہ ہے۔ تنظیم نے اس واقعے کو خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور معاشرتی خوف و عدم تحفظ بڑھانے والا قرار دیا۔
واقعے کے بعد بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کارکنوں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی۔ انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس واقعے کو خواتین کی تذلیل قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔