ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھوٹکی: بس سے اغوا کیےگئے تمام مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق بس کنڈکٹر ابتدا میں مغویوں کی درست تعداد بتانے میں ناکام رہا، جبکہ بعد ازاں معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں نے 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

ان کے مطابق 13 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ ایک مغوی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع جعفرآباد کا رہائشی تھا، اور اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، جبکہ ملزمان نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ بھی داغے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں