ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یشما گل نامناسب حرکت کے باعث ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل سوشل میڈیا پر اپنے بے باک بیانات اور بولڈ لباس کے باعث اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

مشہور ڈرامہ سیریلز درِ شہوار اور پیار کے صدقے سمیت کئی مقبول پراجیکٹس میں اداکاری کرنے والی یشما گل ایک بار پھر اپنی ایک نامناسب ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔

حال ہی میں یشما گل لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایک شخص کو زور سے گلے لگایا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے یشما گل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا کہنا تھا سلیبریٹیز نے شرم و حیا بیچ کھائی ہے، یہ حد سے زیادہ گرگئے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں