ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو بنوانے اور وائرل کرنے میں اہم کردار ادا کیا‘

ضلع کچہری لاہور نے خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق ملزمہ آمنہ عروج کی این سی سی آئی اے کے مقدمے سے ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ جاری کردیا۔ 

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمہ آمنہ عروج کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ ایک سال تین ماہ کی تاخیر سے درج ہوا، وکیل کے مطابق ملزمہ کا اس مقدمے میں کوئی کردار نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ سزا کی معطلی کے بعد درج ہوا، پراسکیوٹر نے بتایا کہ ملزمہ نے ویڈیو بنوانے اور وائرل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پراسکیوٹر کے مطابق شریک ملزمان کو صرف سہولت کاری کے طور پر نامزد کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق ملزمہ کے خلاف ریکارڈ پر ثبوت موجود ہیں،ملزمہ کے خلاف درج مقدمہ کی سلیکشن 497 قابل ضمانت نہیں ہے، عدالت ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرتی ہے۔

مقدمہ مدعی کی جانب سے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، ملزمہ آمنہ عروج کے خلاف این سی سی آئی نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں