ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر19 ایشیاکپ جیتنے پر ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50لاکھ روپے دینے کا اعلان

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے کھیل کی تعریف کی اور فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 50 ، 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہےاور کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے  بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں