ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روہڑی کے قریب بھینس چوری، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

سکھر: روہڑی کے قریب ایک گاؤں میں مبینہ بھینس چوری کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق چور بھینس چوری کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان رات کے وقت گھر میں داخل ہوئے اور گائے کھول کر لے جا رہے تھے، مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

ایس ایس پی اظہر مغل کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران پولیس اور چوروں کے درمیان مقابلہ بھی ہوا جس میں ایک چور ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں