ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

PIAابتدا ہے،ابھی اورادارےفروخت ہوں گے، پی ٹی آئی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ردعمل جاری کردیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی کا پی ائی اے کی نجکاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں قومی اثاثوں کو تحفظ فرام کیا جاتا ہے، نااہل حکمرانوں کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے قومی ادارے زوال پذیر ہو رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ ابتدا ہے نہ جانے اور کتنے ادارے فروخت ہوں گے، قومی اداروں کی تباہی کے زمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

واضح رہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے قومی ایئرلائن کی بولی کے حوالے سے تقریب منعقد کی جس میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خرید لیے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں