ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کردی،سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم یہ حق ہر صورت استعمال کریں گے۔

 سازشی عناصر منفی پروپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

 میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے اور یہی ہماری سیاست کی پہچان ہے۔

آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم یہ حق ہر صورت استعمال کریں گے۔ عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، نوجوان ہر سطح پر تیار رہیں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

 انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے کبھی تشدد یا غیر آئینی راستہ اختیار نہیں کیا۔ سازشی عناصر نوجوانوں کو اشتعال دلانے اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے، اس لیے فوکس برقرار رکھا جائے۔

حقیقی آزادی کی جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جاری رہے گی اور عمران خان کی اگلی کال تک مکمل تیاری ہمارا ہدف ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں