ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرزرداری کی کربلامیں روضہ حضرت امام حسینؓ پر حاضری

کربلا :صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباس بن علی پر حاضری دی، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔

 یہ حاضری امتِ مسلمہ کے روحانی ورثے سے وابستگی اور عظیم اسلامی اقدار کے احترام کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ مملکت کے ساتھ تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے روضہ حضرت امام حسینؓ پر گفتگو کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا اور کہا کہ کربلا کا پیغام پوری انسانیت کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

 صدرِ مملکت نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور اس بات پر زور دیا کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام ہر دور میں حق اور انصاف کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں