ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مزار قائد پر روایتی گارڈز تبدیلی کی تقریب منعقد

کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے بابائے قوم کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تھے۔

اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری افسران، معزز شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم ایک درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ ولادت پوری قوم کے لیے تجدیدِ عہد کا موقع ہے اور بابائے قوم نے بلاتفریق رنگ و نسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسے اصولوں کی بنیاد رکھی جو آج بھی ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں