ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کا صحت کا نظام عالمی معیار کا ہے، صوبوں سے مقابلہ نہیں، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے صحت کے نظام کا موازنہ صوبوں سے نہیں بلکہ عالمی سطح پر کیا جانا چاہیے، کیونکہ لاہور جیسے بڑے شہر میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں جو سندھ میں فراہم کی جارہی ہیں۔

انڈس یونیورسٹی اسپتال کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے کہ عوام کو عملی سہولیات فراہم کرے، روٹی، کپڑا اور مکان صرف نعرہ نہیں بلکہ ایک مکمل نظریہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ علاج معالجے میں زبان، مذہب یا علاقے کی بنیاد پر کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی، کیونکہ صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں مفت علاج فراہم کرنے کا سب سے بڑا نیٹ ورک بن چکا ہے، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈسٹرکٹ لیول پر بھی ایسے اسپتالوں کی شاخیں قائم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں ایک مؤثر نیٹ ورک قائم کیا ہے، جس کے ثمرات پسماندہ علاقوں میں بھی نظر آ رہے ہیں۔ قمبر شہدادکوٹ، بلوچستان کے سرحدی علاقوں اور گمبٹ میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اسی وژن کا نتیجہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ انڈس جیسے ادارے موجود ہیں، جو عوام کو بلا امتیاز معیاری علاج فراہم کر رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں