ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صارفین کی نیٹ میٹرنگ رجسٹریشن روکے جانے کا انکشاف


اسلام آباد:

بجلی کمپنیوں کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر نیپرا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈسکوز سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو نوٹس ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اتھارٹی کے مشاہدے میں آیا ہے کہ نئی نیٹ میٹرنگ رجسٹریشن روک دی گئی ہے، نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنا انتہائی تشویش ناک امر ہے، نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں روکنا مروجہ قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

نیپرا نے اس معاملے کو موسٹ ارجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈسکوز تین ورکنگ دنوں کے اندر تمام تفصیلات فراہم کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں