ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہربانو نے ازدواجی حیثیت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے جڑی افواہوں پر لب کشائی کردی۔

واضح رہے کہ مہربانو کی شادی 2022 میں شاہ رخ کاظم علی سے ہوئی تھی۔ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں جنہوں نے ڈراموں اور فلموں میں اپنے جاندار کرداروں سے منفرد پہچان بنائی۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب (QA) سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے مختصر مگر صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں۔

ان کے اس واضح جواب نے سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا، جو مداحوں اور مختلف حلقوں میں زیرِ بحث تھیں۔

یاد رہے کہ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے شوہر شاہ رخ کاظم علی کے ساتھ موجود تمام تصاویر اچانک ہٹا دی گئی تھیں، حتیٰ کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر بھی پروفائل پر نظر نہیں آ رہی تھی جس کے باعث مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی۔

عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک اور کھل کر اظہار کرنے والی مہربانو کی اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی سے متعلق افواہوں کو مزید ہوا دے دی تھی، تاہم اب ان کے حالیہ بیان نے صورتحال واضح کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں