ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی دو فضائی میزبانوں میں ہاتھا پائی،دونوں کو معطل کردیاگیا

اسلام آباد: پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبان آپس میں لڑپڑیں اور تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر ہوئی۔ دونوں ایئرہوسٹس کے درمیان معاملہ شروع ہوا تو پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر پھر بات آگے بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد قومی ایئرلائن آفیسر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

ترجمان پی آئی اے نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاملہ 23 دسمبر کو پیش آیا، جس پر انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں